تاریخ شائع کریں2024 23 September گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 651310

عراق کے استقامتی گروہ کا صیہونی دشمن کے مراکز پر حملہ

عراق کے استقامتی گروہ نے ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ جولان میں گولانی بریگیڈ کے فضائی نگرانی کے مرکزپر ڈرون حملے کی خبر دی ہے
عراق کے استقامتی گروہ کا صیہونی دشمن کے مراکز پر حملہ
عراق کے استقامتی گروہ نے ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ جولان میں گولانی بریگیڈ کے فضائی نگرانی کے مرکزپر ڈرون حملے کی خبر دی ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی نے عراقی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور مظلوم فلسطینی  بچوں، عورتوں اور سن رسیدہ افراد کے خون کا بدلہ لینے کے لئے اس نے آج پیر کی صبح صیہونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے ‌فضائی نگرانی کے مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

عراق کے استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن کے مراکز پر اس کے حملے جاری رہیں گے۔  

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ عراق سے ایک ڈرون اڑا اور شام کی فضائی حدود سے گزرکر جنوبی جولان میں داخل ہوا۔

ارنا کے مطابق مقبوضہ جولان کے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے

 فلسطینی میڈیا ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ جولان کے صیہونی کالونیوں کے وسیع علاقے میں خطرے کے سائرن  بج اٹھے ہیں۔

 بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرے کے سائرن  ڈرون طیاروں حملے کے خوف سے بجائے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ اتوار کو بھی مقبوضہ جولان میں عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے ڈرون حملے کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے تھے۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے بتایا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyydvxw6dtma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ