تاریخ شائع کریں2024 25 September گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 651562

اگر سب مل کر آواز اٹھائیں تو اسرائیل کو اپنے مجرمانہ اقدامات کو جاری رکھنے کی جرات نہ ہو

ایران کے صدر نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات نسل کشی ہیں اور بدقسمتی سے یورپی اور امریکی ممالک ان جرائم کا دفاع کرتے رہتے ہیں۔
اگر سب مل کر آواز اٹھائیں تو اسرائیل کو اپنے مجرمانہ اقدامات کو جاری رکھنے کی جرات نہ ہو
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مجرم صیہونی حکومت کی نسل کشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سب مل کر آواز اٹھائیں تو اسرائیل کو اپنے مجرمانہ اقدامات کو جاری رکھنے کی جرات نہ ہو۔

ایران کے صدر نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات نسل کشی ہیں اور بدقسمتی سے یورپی اور امریکی ممالک ان جرائم کا دفاع کرتے رہتے ہیں۔

پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا اور تحریک حماس کو تباہ کرنے میں بھی ناکام رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل جو واحد ہدف حاصل کرسکا وہ شہروں کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور انسانی امداد کو ان تک پہنچنے سے روکنا ہے۔

ایران کے صدر نے تاکید کی کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کو مربوط جواب دینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ " تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے  بدلے کے  لیے وقت کا تعین ہم کریں گے اور اسرائیل جو چاہے وہ نہیں کر سکتا۔"

پزشکیان نے واضح کیا کہ ہم کیسے جواب دیتے ہیں، جگہ اور وقت ایسے مسائل ہیں جن کا ہم اعلان نہیں کریں گے۔

ایران کے صدر نے تاکید کی کہ اگر ہم سب مل کر اپنی آواز بلند کریں تو اسرائیل کو اپنے اقدامات کو جاری رکھنے کی جرأت نہ ہو۔
https://taghribnews.com/vdcepz8pwjh8nni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ