تاریخ شائع کریں2024 25 September گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 651565

حزب اللہ کا صہیونی جاسوسی ادارے موساد کے اڈے پر "قادر 1" بیلسٹک میزائل سے حملہ

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے، تل ابیب کے مضافات میں واقع موساد کے اہم اڈے  کو قادر 1 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ کا صہیونی جاسوسی ادارے موساد کے اڈے پر "قادر 1" بیلسٹک میزائل سے حملہ
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں صہیونی جاسوسی ادارے موساد کے اڈے کو "قادر 1" بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے، تل ابیب کے مضافات میں واقع موساد کے اہم اڈے  کو قادر 1 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس اڈے کو نشانہ بنایا گيا ہے وہ کمانڈروں (حزب اللہ) کو قتل کرنے اور مواصلات اور وائرلیس آلات اور پیجرز کو اڑانے کے منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار تھا۔

غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب مقبوضہ فلسطین( اسرائیل) کے شہر تل ابیب کو لبنان سے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حملے کے بعد تل ابیب، گش دان، نیتانیا اور کچھ دیگر علاقوں میں خطرے  کے سائرن بجائے گئے۔

جب کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے لبنان سے تل ابیب کی طرف ایک میزائل کو فلخان داؤد کے فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا ہے۔

صہیونی آرمی ریڈیو نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے گیلوٹ بیس کی طرف درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغا۔

المیادین نیٹ ورک نے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد بن گوریون ہوائی اڈے کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

عبرانی ذرائع  کے مطابق ابیب پر حزب اللہ کے میزائل حملے اور اس شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے کے بعد دس لاکھ سے زائد صیہونی پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

ارنا کے مطابق صیہونی فوج نے پیر کی صبح جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

حزب اللہ نے بھی اپنے  ملک میں عام شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ  حملوں پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کیا اور پیر کی صبح ہی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی ٹھکانوں اور بستیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی تھیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے منگل کی شام ایک بیان میں کہا تھا کہ  ملک کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی فوج کے آج کے حملوں کے نتیجے میں 564 لبنانی شہید ہوئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 1850 افراد زخمی بھی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdch-zn-m23nmmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ