تاریخ شائع کریں2024 25 September گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 651563

یورپی یونین کو اپنے بعض ارکان کو اسرائیل کی حمایت سے روکنا چاہیے

ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ اس ملاقات میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین اپنے بعض اراکین کی جانب سے اسرائیل کی حمایت بند کرائے اور اس کے بجائے خطے میں اسرائیل کی طرف سے بحران کو بڑھانے  کی کوششوں کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کرے۔
یورپی یونین کو اپنے بعض ارکان کو اسرائیل کی حمایت سے روکنا چاہیے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں یورپی یونین کےخارجہ پالیسی چیف سے ملاقات کے بعد X پوسٹ پر لکھا ہے کہ اس ملاقات میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین کو اپنے بعض ارکان کو اسرائیل کی حمایت سے روکنا چاہیے۔

سید عباس عراقچی  کے مطابق خارجہ پالیسی کے امور کے لیے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور  پر ایک مفید بات چیت ہوئی جس میں جوہری مذاکرات، لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے خطے کی خطرناک صورتحال، یوکرین تنازعہ اور  انسانی حقوق کے سلسلے میں دوہرے معیارات سے پرہیز کرنے کی ضرورت جیسے معاملات شامل تھے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ اس ملاقات میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین اپنے بعض اراکین کی جانب سے اسرائیل کی حمایت بند کرائے اور اس کے بجائے خطے میں اسرائیل کی طرف سے بحران کو بڑھانے  کی کوششوں کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کرے۔

سلامتی امور اور خارجہ پالیسی میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے نے منگل کی رات نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
https://taghribnews.com/vdcfvydvmw6dtta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ