تاریخ شائع کریں2024 26 September گھنٹہ 14:38
خبر کا کوڈ : 651656

وزیر اعظم پاکستان نے اسرائیلی طیاروں کی بیروت پر بمباری کی شدید مذمت

تقریب خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے والے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں سلامتی کونسل کے مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیئے۔
وزیر اعظم پاکستان نے اسرائیلی طیاروں کی بیروت پر بمباری کی شدید مذمت
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ بنانا ہو گا۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے والے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں سلامتی کونسل کے مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات حل نہ کرنے سے ہمارا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے، یوکرین جنگ کو پھیلاؤ سے روکنا ہو گا۔

وزیر اعظم نے اسرائیلی طیاروں کی بیروت پر بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ طاقت کا غیر ضروری استعمال ہر گز برداشت نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک میں دہشتگردی کے خلاف سلامتی کونسل مدد کرے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہو گا، مسئلہ جموں وکشمیر حل نہ ہونے سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwzaqqt1awq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ