رہبر معظم کی ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلفون کے ذریعے ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو جنوبی کوریا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
شیئرینگ :
رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلفون کے ذریعے ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلفون کے ذریعے ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو جنوبی کوریا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تائی کوانڈو فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر رحیمی کو فون کیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو مبارک باد دی۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنوبی کوریا میں ایرانی لڑکوں اور لڑکیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کی قدردانی کی۔
یاد رہے کہ ایرانی لڑکوں اور لڑکیوں کی دو ٹیموں نے جنوبی کوریا میں تائی کوانڈو کے عالمی مقابلوں میں مجموعی طور پر گیارہ میڈلز جیتے اور چودہویں عالمی مقابلوں میں ورلڈ چمپئین کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...