تاریخ شائع کریں2024 28 October گھنٹہ 15:18
خبر کا کوڈ : 655564

تفتان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث کم از کم 3 دہشت گردوں ہلاک

24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایرانی پولیس فورس فراجا کے انسداد دہشت گردی یونٹس نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں، ان کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے میں کم از کم 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفتان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث کم از کم 3 دہشت گردوں ہلاک
پولیس کے ترجمان نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے تفتان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث کم از کم 3 دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

جنرل سعید منتظرالمہدی نے اتوار کی شام کو خبر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 26 اکتوبر 2024 کو دہشتگردانہ کارروائی کے بعد، جس میں تفتان پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایرانی پولیس فورس فراجا کے انسداد دہشت گردی یونٹس نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں، ان کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے میں کم از کم 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اور شخص  سے جسے گزشتہ روز  پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 4 دیگر دہشت گردوں کو شناخت اور پیچھا کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، اور کچھ زخمی فرار ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ کے تمام مفرور ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔

25 اکتوبر 2024 کو، تقتان میں پولیس ایمرجنسی سنٹر میں عوامی فون کالز کے بعد، پولیس کے 2 گشتی یونٹ شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے مطلوبہ جگہ پر پہنچے، واپسی پر دہشت گردوں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کردیا جس میں 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ 
https://taghribnews.com/vdcaimniy49nmm1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ