بلوچستان میں زیرو پوائنٹ پر اسمگلروں کے خلاف ایران اور پاکستان کی مشترکہ کارروائی
تقریب خبررساں ایجنسی نے بدھ کی صبح اسلام آباد سے رپورٹ دی ہے کہ خراسان ڈائری انگلش آن لائن میڈیا نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ بلوچستان میں زیرو پوائنٹ پر اسمگلروں کے خلاف ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کی مشترکہ کارروائی کی خبر ہے۔
شیئرینگ :
پاکستان میں خراسان ڈائری آن لائن نیوز سائٹ نے ایران اور پاکستان کی سرحد پر طاقتور دھماکے سنے جانے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ دھماکے اسگلروں کے خلاف دونوں ملکوں کی مشترکہ کارروائیوں کا نتجہ تھے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے بدھ کی صبح اسلام آباد سے رپورٹ دی ہے کہ خراسان ڈائری انگلش آن لائن میڈیا نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ بلوچستان میں زیرو پوائنٹ پر اسمگلروں کے خلاف ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کی مشترکہ کارروائی کی خبر ہے۔
خراسان ڈائری نے مقامی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر دھماکے کی آواز سنی گئي اور ایک مقامی ذریعے کا کہنا ہے کہ اسمگلروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سماجی رابطے کے ایکس پیج پر سرگرم بعض عام پاکستانیوں نے بھی جو زیادہ تر سیکورٹی خبروں پر نظر رکھتے ہیں، دعوی کیا ہےکہ صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہ سبز میں سیکورٹی حادثہ رونما ہوا ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ امریکی انتخابات کے نتائج ایران کے لیے غیر متعلقہ ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کی پالیسیاں متاثر نہیں ہوں ...