ارومیہ کی انقلابی عدالت نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرمین کی سزائے موت کا حکم صادر کردیا ہے
ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ ارومیہ کی انقلابی عدالت نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرمین کی سزائے موت کا حکم صادر کردیا ہے
شیئرینگ :
ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ ارومیہ کی انقلابی عدالت نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرمین کی سزائے موت کا حکم صادر کردیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبہ مغربی آذربائیجان کے شعبہ رابطہ عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے اور اسرائیلی حکومت کی جاسوسی سروس موساد کے ساتھ تعاون کے دو مقدمات عمومی اور انقلابی عدالت میں چلائے گئے اور سزا کی درخواست کے ساتھ کیس ارومیہ کی انقلابی عدالت کو بھیج دیا گیا۔
صوبہ آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ انقلابی عدالت نے ایک کیس میں تین اصلی ملزمین کے مقدمے اور ایک دوسرے کیس میں ایک ملزم کے مقدمے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سزائے موت کا حکم صادر کیا۔
اس بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے تین مجرمین اسرائیلی جاسوسی تنظیم موساد کے حکم پر شہید فخری زادہ کے قتل میں استعمال ہونے والے وسائل، ان کے قتل کی جگہ منتقل کرنے میں ملوث رہے ہیں اور یہ ان کے تخریبی اقدامات میں سے ایک تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...