تاریخ شائع کریں2024 8 November گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 656822

یمن کا صیہونی نیواتیم بیس پر ہائپرسونک میزائلوں سے حملہ

تقریب خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں نقب قع کے علاقے میں نواتیم فضائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے خصوصی فوجی آپریشن کیا ہے۔
یمن کا صیہونی نیواتیم بیس پر ہائپرسونک میزائلوں سے حملہ
یمن کی مسلح افواج نے ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرانے اور فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے صیہونی ایئر بیس پر حملے کا اعلان کیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں نقب قع کے علاقے میں نواتیم فضائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے خصوصی فوجی آپریشن کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق مذکورہ آپریشن فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے کیا گیا اور خدا کے فضل سے مذکورہ میزائل نے ہدف کو نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افواج نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ اس ملک کے دفاعی نظام نے اس ملک کے آسمانوں پر اور صوبہ الجوف کی فضائی حدود میں دشمنی کے مشن کے دوران ایک امریکی MQ-9 طیارے کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح اس قسم کے امریکی طیاروں کی تعداد، جو وعدہ فتح اور یمنی سپورٹ فرنٹ کے آپریشن کے دوران مار گرائے گئے، 12 ہو گئے۔

یمن کی مسلح افواج نے کہا کہ وہ صیہونی حکومت کی بحری ناکہ بندی اور اس حکومت کے خلاف فوجی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یمن میں آپریشن اسی وقت رکے گا جب صیہونی حکومت غزہ اور لبنان میں اپنی جارحیت بند کر دے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کر دے۔
https://taghribnews.com/vdcirqaqrt1awv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ