تاریخ شائع کریں2024 11 November گھنٹہ 14:34
خبر کا کوڈ : 657158

عراقی مشیر برائے قومی سلامتی الاعرجی نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں بغداد اور عراقی کردستان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آئے گا۔
عراقی مشیر برائے قومی سلامتی الاعرجی نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات
عراقی مشیر برائے قومی سلامتی الاعرجی نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی اقدام کی صورت میں عراق شدید ردعمل دکھائے گا۔

عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں بغداد اور عراقی کردستان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آئے گا۔

تہران میں وزارت خارجہ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دیگر اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی معاہدے پر عملدرامد سے سرحدی علاقوں کی سیکورٹی صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔

عراقچی نے کہا کہ صدر پزشکیان دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عملدرامد کے بارے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران عراقی مشیر برائے قومی سلامتی قاسم الاعرجی نے کہا کہ عراق دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عملدرامد کے لئے سنجیدہ اقدام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی سلامتی کے خلاف کسی قسم کے اقدام کی صورت میں بغداد اور اربیل کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آئے گا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی کی فوری ضرورت اور جنگ سے متاثر ہونے والوں کے لئے فوری امداد پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcbszb0wrhbs8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ