ہمارے لئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں کون جیتا ہے
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان امید کمیٹی کی نشست میں کہا ہے کہ ہم دوسرے ملکوں کے ساتھ اپنے روابط کی توسیع کے حوالے سے محدود نقطہ نگاہ نہیں رکھیں گے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارے لئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں کون جیتا ہے، کہا ہے کہ ہمارا ملک اور نظام اپنی قوم کے ساتھ اپنی اندرونی عزت و عظمت پر استوار ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان امید کمیٹی کی نشست میں کہا ہے کہ ہم دوسرے ملکوں کے ساتھ اپنے روابط کی توسیع کے حوالے سے محدود نقطہ نگاہ نہیں رکھیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق صدر ایران نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اسلامی اور پڑوسی ممالک ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر سبھی اسلامی ممالک متحد ہوتے تو صیہونی حکومت اس طرح فلسطین اور لبنان کے عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کی جرائت نہ کرتی ۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا ...