تاریخ شائع کریں2024 13 November گھنٹہ 17:21
خبر کا کوڈ : 657380

صہیونی حکومت کے مفادات کے تحت جنگ بندی کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی

تقریب خبررساں ایجنسی الاخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی میں لبنانی مفادات کے تحفظ کا بھرپور عزم ظاہر کیا ہے۔
صہیونی حکومت کے مفادات کے تحت جنگ بندی کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مفادات کے تحت جنگ بندی کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔

تقریب خبررساں ایجنسی الاخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی میں لبنانی مفادات کے تحفظ کا بھرپور عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے بارے مجوزہ شقوں کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ کوئی عاقل انسان دشمن کی شرائط کے مطابق اپنے خلاف تجویز کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے لیے امریکی نمائندے سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ ابھی تک اس حوالے سے ہمیں کوئی تفصیلات نہیں ملی ہیں۔

تحریک امل کے سربراہ نے کہا کہ دشمن ضاحیہ اور دیگر علاقوں پر مسلسل حملے کررہا ہے۔ حملوں کے سایے میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcivyaqut1awp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ