تاریخ شائع کریں2024 19 November گھنٹہ 14:25
خبر کا کوڈ : 657969

ہمیں ایران کی دفاعی اور فوجی کامیابیوں پر فخر ہے،پاکستانی وزیر دفاع

کراچی میں 12ویں پاکستان بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش "آئیڈیاز 2024" میں، خواجہ محمد آصف نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایران کی مسلح افواج کے پویلین کے دورے میں سندھ  کے گورنر محمد کامران خان تسوری بھی انکے ہمراہ تھے۔
ہمیں ایران کی دفاعی اور فوجی کامیابیوں پر فخر ہے،پاکستانی وزیر دفاع
پاکستان کے وزیر دفاع نے کراچی میں منعقدہ آئیڈیاز 2024 میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران کی دفاعی اور فوجی کامیابیوں پر فخر ہے۔

کراچی میں 12ویں پاکستان بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش "آئیڈیاز 2024" میں، خواجہ محمد آصف نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایران کی مسلح افواج کے پویلین کے دورے میں سندھ  کے گورنر محمد کامران خان تسوری بھی انکے ہمراہ تھے۔

ایرانی پویلین پر ان کا استقبال ایران کے فوجی وفد کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل مجتبیٰ رمضان زادہ، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور پاکستان میں ایران کے ملٹری اتاشی کرنل محمد محسن شہابی نے کیا۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور سماجی روابط پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران کی فوجی کامیابیوں اور دفاعی شعبے میں پیشرفت پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور مل کر دفاعی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے پاک ایران تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفود کا تبادلہ ہوا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلحے اور دفاعی صنعت کی سب سے بڑی نمائش کی افتتاحی تقریب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور شریک وفود کے سربراہان کی موجودگی میں کراچی کے Expo  سینٹر میں منعقد ہوئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا وفد بریگیڈیئر جنرل مجتبیٰ رمضان زادہ کی سربراہی میں پاکستان میں ایران کے سفیر اور کراچی میں ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ اس بین الاقوامی تقریب میں شریک ہے۔

پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش میں پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کا پویلین قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دفاع، ایرو اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئر کے میدان میں ملکی صنعتوں عسکری کامیابیوں کی نمائش کرنا ہے۔

اس سال کی آئیڈیاز نمائش کا نصب العین "امن کے لیے ہتھیار؛ "عالمی تعاون اور سٹریٹجک پارٹنرشپ" ہے اور اسکا اہتمام ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن آف پاکستان (DEPO) نے کیا ہے۔ اس نمائش میں دفاعی پیداوار اور جنگی سازوسامان کے شعبے میں کئی نامور ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش کے پہلے دن بعض پاکستانی بری اور فضائی فوجی حکام کے ساتھ ساتھ متعدد غیر ملکی شرکاء نے بھی ایران کے پویلین کا دورہ کیا۔
 
https://taghribnews.com/vdcb0zb09rhbs9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ