تاریخ شائع کریں2024 19 November گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 657970

ایران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے ایرانی اداروں بشمول ایران شپنگ کمپنی پر روس کو بیلسٹک میزائل بھیجے جانے کے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر نئی پابندیاں عائد کرنا بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کے معیار کے منافی ہے۔
ایران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں بالخصوص سول ایئر لائن اور شپنگ کمپنی کے خلاف حالیہ پابندیوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی واضح مثال قرار دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے ایرانی اداروں بشمول ایران شپنگ کمپنی پر روس کو بیلسٹک میزائل بھیجے جانے کے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر نئی پابندیاں عائد کرنا بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کے معیار کے منافی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسے یورپی یونین اور برطانیہ کی JCPOA کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر ایران سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کے حوالے سے یورپی یونین اور برطانیہ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے صدر نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم نہیں کیے اور یورپی یونین اور برطانیہ اس بہانے سے ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کا جواز پیش نہیں کر سکتے اور نہ ہی اس  اقدام کی قانونی بنیاد ہے۔

بقائی نے ایران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں بالخصوص سول ایئر لائن اور شپنگ کمپنی کے خلاف حالیہ پابندیوں جو کہ ایران کے مفادات اور بنیادی حقوق کو متاثر کرتی ہیں، کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی واضح مثال قرار دیا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ جہاز رانی اور بحری تجارتی آزادی سمندروں کے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں میں سے ہے اور یورپی یونین کی جانب سے اس کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

بقائی نے دفاعی اور عسکری شعبوں میں حکومتوں کے جائز اور قانونی تعلقات میں یورپی یونین اور برطانیہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی بھی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مفادات اور قومی سلامتی کے حوالے سے اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcd5509zyt0kn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ