پاکستان میں خودکش حملہ، کم از کم 11 سیکورٹی اہلکار شہید
تقریب خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 11 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
شیئرینگ :
پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں ایک خودکش حملے میں کم از کم 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 11 سیکورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک مقامی اہلکار کریم خان نے اناتولی کو بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خان میں ایک چوکی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پاکستانی فوج کے میڈیا سینٹر نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ یہ حملہ اسی علاقے سے سات پولیس اہلکاروں کو کل شام اغوا کرکے بازیاب کرانے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
اس کے علاوہ تیراہ کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوج کے دستوں اور دہشت گرد عناصر کے درمیان کل کی جھڑپ میں کم از کم آٹھ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔