صہیونی فوج کا فلسطینی جنگجوؤں کے حملے میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اگرچہ صیہونی حکومت جرنیلوں کے منصوبے کی بنیاد پر غزہ کے شمال میں بفر زون بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں نے صیہونی دشمن کو تکلیف دہ ضربیں دی ہیں۔
شیئرینگ :
صہیونی فوج نے فلسطینی جنگجوؤں کے حملے میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اگرچہ صیہونی حکومت جرنیلوں کے منصوبے کی بنیاد پر غزہ کے شمال میں بفر زون بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں نے صیہونی دشمن کو تکلیف دہ ضربیں دی ہیں۔
اسی بنا پر صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں فلسطینی جنگجوؤں کے ہاتھوں اس حکومت کا ایک سپاہی شہید ہو گیا ہے۔
صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران شمالی غزہ میں صہیونی فوج کی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد سے اب تک صرف جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں حماس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں کم از کم 29 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسلامی جہاد کی فوجی شاخ کی قدس بٹالین اور حماس کی عسکری شاخ کی قسام بٹالینز نے حالیہ ہفتوں میں غزہ کے شمال میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع گاہ کو بارہا نشانہ بنایا ہے اور اس حکومت کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...