تاریخ شائع کریں2024 12 December گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 660528

پاکستان: سابق وزیراعظم پر فرد جرم عاءد کردی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی مختلف کیسز میں گرفتاری کے سبب اڈیالہ جیل میں قید ہیں، انہیں سب سے پہلے عدت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا بعدازاں دیگر مقدمات میں ان کی گرفتاری اور رہائی کے احکامات آتے رہے تاہم بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری ہونے کے بعد رہائی پاچکی اور مختلف کیسز میں ضمانت پر رہا ہیں
پاکستان: سابق وزیراعظم پر فرد جرم عاءد کردی گئی
پاکستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

تقریب نیوز(تنا): مقامی زرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہوئی۔

دوران سماعت جیل سے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لایا گیا جبکہ جیل کے باہر سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان پر عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی مختلف کیسز میں گرفتاری کے سبب اڈیالہ جیل میں قید ہیں، انہیں سب سے پہلے عدت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا بعدازاں دیگر مقدمات میں ان کی گرفتاری اور رہائی کے احکامات آتے رہے تاہم بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری ہونے کے بعد رہائی پاچکی اور مختلف کیسز میں ضمانت پر رہا ہیں۔

دریں اثنا آج ہی پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور خاتون رہنما یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ان پر 9 مئی کو لاہور میں تھانہ شادمان کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام پر مقدمات درج ہیں۔

ان پر فرد جرم لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عائد کی ہے اور مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdcgxz937ak93n4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ