فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے بعض ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس جھڑپ میں ایک نوجوان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے اور ایک 65 سالہ مرد اور ایک 60 سالہ خاتون کو بھی صہیونی فوجیوں نے زدوکوب کیا
شیئرینگ :
صیہونی فوج نے آج صبح نابلس کے مشرق میں واقع "بلاطہ" کیمپ پر حملہ کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا۔
جعرات کی صبح صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع نابلس کے مشرق میں بلاطہ کیمپ پر حملہ کر دیا۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جہاد ابو سلیم (27 سال) کو سینے میں گولی مار کر شہید کردیا۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اس کیمپ پر حملہ کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس کے بعد ان کی فلسطینی مجاہدوں سے جھڑپ شروع ہوگئی۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے بعض ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس جھڑپ میں ایک نوجوان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے اور ایک 65 سالہ مرد اور ایک 60 سالہ خاتون کو بھی صہیونی فوجیوں نے زدوکوب کیا۔
غاصب صیہونی فوج نے امدادی رسانی کرنے والی گاڑیوں کو بھی جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...