شام کے موجودہ حالات پر سپاہ پاسداران انقلاب کا بیان
مزاحمتی فرنٹ، علاقائی ملکوں کی تقسیم کی دشمنوں کی سازشوں سے متاثر ہوئے بغیر اپنے اعلی اہداف کی سمت بڑھتا رہے گا اور کسی بھی صورت میں فلسطین و غزہ کو بھلا دیئے جانے کی کوششوں کو کامیاب نہيں ہونے دے گا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح ادارے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے شام کی موجودہ صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھائے جانے اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے اہم مراکز پر حملے کی مذمت کی ہے۔
تقریب نیوز(تنا): سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا نیو ورلڈ آرڈر اور بے حد اہم تاریخی موڑ پر ہے اور بلا شبہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت میں اسلام، اس نئے عالمی نظام کا ایک اہم عنصر ہے۔
بیان میں الاقصی طوفان کو صیہونی حکومت کی نابودی اور اس کے حامی امریکہ کے علاقے سے اخراج کے لئے علاقائی اقوام کے عزم کا مظہر قرار دیا گيا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور صیہونی حلقوں کے پروپگنڈوں اور صیہونی حکومت کے تسلط کے ساتھ نئے مشرق وسطی کی تشکیل کے جھوٹے دعؤوں کے بر عکس، حالات و شواہد اسلامی امت کے دشمنوں کی شکست کے نئے دور کے آغاز کے غماز ہيں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی فرنٹ، علاقائی ملکوں کی تقسیم کی دشمنوں کی سازشوں سے متاثر ہوئے بغیر اپنے اعلی اہداف کی سمت بڑھتا رہے گا اور کسی بھی صورت میں فلسطین و غزہ کو بھلا دیئے جانے کی کوششوں کو کامیاب نہيں ہونے دے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...