ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے آج صبح ٹیلی فونک بات چیت کی
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران شام کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب نیوز(تنا) کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے آج صبح ٹیلی فونک بات چیت کی۔ فریقین نے شام کے بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت کے حملوں اور اس ملک کے علاقوں پر قبضے کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے شام کے عوام کی مرضی کے مطابق ایک جامع سیاسی نظام کی تشکیل کے سلسلے میں علاقائی کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔