پاکستان کے ایوان بالا میں صہیونی ریاست کے خلاف قرارداد منظور
اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، شام میں حکومت کے خاتمے کا اسرائیل فائدہ اٹھا رہا ہے، اسرائیل غزہ، شام اور مغربی کنارے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان نہیں پہنچنے دے رہا
شیئرینگ :
پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم، شام پر بمباری اور اقوام متحدہ کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیل کے خلاف مذمتی قراداد منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متفقہ قراداد سینیٹر شیری رحمن نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، شام میں حکومت کے خاتمے کا اسرائیل فائدہ اٹھا رہا ہے، اسرائیل غزہ، شام اور مغربی کنارے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان نہیں پہنچنے دے رہا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہریوں کی شہادت ہوئی، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کارکنوں کو بھی نہیں بخشا، اسرائیل اقوام متحدہ کی متعدد قرادادوں کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان شام پر اسرائیلی حملے اور بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی سینیٹ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...