شام: امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اپنا جھنڈا لانچ کردیا
شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گروہ نے فرات کے مشرق میں واقع اپنے دفاتر اور اداروں میں دمشق پر قابض دہشت گرد گروہوں کے زیر استعمال نئے پرچم کو استعمال کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے
شیئرینگ :
شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گروہ نے فرات کے مشرق میں واقع اپنے دفاتر اور اداروں میں دمشق پر قابض دہشت گرد گروہوں کے زیر استعمال نئے پرچم کو استعمال کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔
اسکائی نیوز عربی ٹی وی چینل کے مطابق شام کے امریکی حمایت یافتہ دہشت گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے ملک پر قابض تکفیری دہشت گردوں کے زیر استعمال پرچم کو اپنے دفاتر اور مقبوضہ فرات کے مشرقی علاقوں میں استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ڈی ایف کے ایک عہدیدار نے مذکورہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: نئے شامی پرچم کا استعمال ایک نئے مرحلے کے آغاز اور قومی اتحاد کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایس ڈی ایف نے شمال مشرقی شام کے علاقے المنبیج کے اپنے ٹھکانوں پر ترکی کے ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا۔
امریکی حمایت یافتہ اس دہشت گروہ نے کل شام کے شہر دیر الزور سے انخلا کرکے اسے تکفیری دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے حوالے کردیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...