تاریخ شائع کریں2024 20 December گھنٹہ 17:32
خبر کا کوڈ : 661360

صہیونی فورسز نے غرب اردن میں 6 بے گناہ فلسطینی شہید کردیئے

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں صہیونی فورسز کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غیر قانونی طور پر آباد صہیونیوں کی حفاظت کے بہانے علاقے کے باسیوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے
صہیونی فورسز نے غرب اردن میں 6 بے گناہ فلسطینی شہید کردیئے
صہیونی فورسز نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائی کرتے ہوئے 6 بے گناہ فلسطینیون کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے غرب اردن میں صہیونی فورسز کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غیر قانونی طور پر آباد صہیونیوں کی حفاظت کے بہانے علاقے کے باسیوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے طولکرم کے علاقے میں ایک گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب نابلس کے بلاطہ مہاجر کیمپ پر حملے میں صہیونی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں ایک 80 سالہ بزرگ خاتون بھی شامل ہے۔ جبکہ مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران کئی فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

طوفان الاقصی آپریشن کے بعد مغربی کنارے میں 11,200 سے زائد بے گناہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں اور 700 سے زائد فلسطینی صہیونی فوج اور آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb08b0grhb0fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ