تاریخ شائع کریں2025 6 January گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 663332

امریکی دھمکیاں نظر انداز/ شمالی کوریا کا میزائیل تجربہ

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے داغا گیا تھا
امریکی دھمکیاں نظر انداز/ شمالی کوریا کا میزائیل تجربہ
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر کو ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر میں اترنے سے پہلے 1100 کلومیٹر تک پرواز کر چکا تھا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے داغا گیا تھا۔

انہوں نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا، جو جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن شمالی کوریا کے جوہری خطرے اور دیگر امور پر جنوبی کوریا کے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کے لیے سیئول کا دورہ کر رہے ہیں۔

شمالی کوریا نے بارہا کہا ہے کہ اگر امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے پیانگ یانگ سے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو وہ اپنے میزائل تجربات جاری رکھے گا۔

امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہوں کے درمیان اب تک کئی بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن امریکہ کے ناجائز مطالبات کی وجہ سے ان ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc11qei2bqe18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ