تاریخ شائع کریں2025 3 April گھنٹہ 16:40
خبر کا کوڈ : 672424

غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالث ممالک کی تجویز سے حماس کا اتفاق

یہ تجویز 2 مارچ سے پہلے کی صورتحال کو بحال کرنے، بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے اور انسانی ہمدردی کے پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی شرائط پر مشتمل ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالث ممالک کی تجویز سے حماس کا اتفاق
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالث ممالک کی تجویز سے حماس نے اتفاق کیا ہے۔

غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ثالث ممالک کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں، جسے حماس نے قبول کر لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ثالث ممالک نے یہ تجویز 27 مارچ کو پیش کی گئی تھی اور حماس نے اس پر اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔

الجزیرہ ٹی وی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے تحت حماس نے 50 دن کے اندر 5 اسرائیلی قیدی فوجیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے بدلے میں 2000 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

یہ تجویز 2 مارچ سے پہلے کی صورتحال کو بحال کرنے، بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے اور انسانی ہمدردی کے پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی شرائط پر مشتمل ہے۔

اس کے علاوہ ثالث ممالک نے اس 50 روزہ مدت کے دوران فوری مذاکرات شروع کرنے کی ضمانت دی ہے، تاکہ مستقل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا اور جنگ کے بعد کے انتظامات پر اتفاق کیا جاسکے۔
https://taghribnews.com/vdceww8pejh8fei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ