تاریخ شائع کریں2025 6 April گھنٹہ 21:35
خبر کا کوڈ : 672773

غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید

صیہونی رژیم کے آج صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید
صیہونی رژیم کے آج صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

آج صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ شہر کے "عزبہ عبد ربہ" میں قابض فوج کے حملے میں دو فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ 

اس کے علاوہ خان یونس شہر کے قصبے "عبسان الکبیرہ" میں ایک شخص شہید اور چار زخمی ہو گئے جب کہ "المواصی" میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں ایک بچی اور اس کا والد شہید ہو گئے۔
https://taghribnews.com/vdcbz5b0frhbzzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ