اس سلسلے میں خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قدس شہر کے "هداسا" اسپتال نے پیر کی رات ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جیریکو شہر کے قریب بہرالمیت علاقے کے شمال میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مزاحمت کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اریحا شہر کے "عقبہ جبر" کیمپ میں قابض فوج کے خلاف بہادری سے کھڑے ہو گئے۔
اس محاصرے کے دوران اور قابض صہیونی فوج اور کیمپ میں مقیم فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم چار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔