خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فرانس میں ملک گیر مظاہروں کے نویں روز، جو زیادہ تر پرامن طریقے سے منعقد کیے گئے، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرینوں اور طیاروں کی آمدورفت میں خلل کا باعث بنا۔
پورے فرانس میں جمعرات کو مزدور اور مزدور یونینوں کی دعوت پر اور ہفتے کے روز نوجوانوں سے متعلق یونینوں کی دعوت پر،فرانس کی حکومت کے پنشن قانون میں اصلاحات کے منصوبے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔