راجہ پرویز اشرف جنہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور پاکستانی شہریوں بالخصوص مذہبی سیاحوں کے ساتھ ایرانی حکومت اور قوم کی فراخدلانہ مہمان نوازی کو سراہا۔
ڈاکٹر رضا امیری مقدم باجوڑ دھماکے پر مولانا فضل الرحمٰن سے اظہار تعزیت کی،ملاقات میں باجوڑ دھماکے کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی گی۔
پاکستانی وزیرخارجہ نے ایرانی سفیر کے سفارتی مشن میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ نئے سفیر ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے میں کردار ادا کریں گے۔
نامزد سفیر جلد ہی ایک خصوصی تقریب میں پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے، وہ صدر مملکت سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔