امریکا میں کورونا کے بحران سے نمٹنے میں ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی نا اہلی پر شدید تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے. اس درمیان نیوریاک کے گورنر نے ٹرمپ کو جاگنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ صدارتی انتخابات کے امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امریکا کو کورونا کے خطرے سے دوچار کیا ہے۔
فلسطینی عوام اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی مجاہدین کےساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 17 اپریل کو فلسطین میں یوم اسیر کا نام دیا گیا ہے جس میں صیہونی ٹولے کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا جاتا ہے۔
کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے سعودی شہزادوں کی حقیقی تعداد ایک سو پچاس سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اس سے قبل العھد الجدید نے ہی ٹوئیٹ کے ذریعے سعودی شہزادوں کی بڑے پیمانے پرگرفتاری کی بھی خبر دی تھی۔
داعش کے ایک سرغنے کو جو بھرتی کے شعبے کا سربراہ ہے، گرفتار کر لیا ہے۔ داعش کا یہ سرغنہ، عراقی شہریوں کے قتل عام اور عراقی سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی رضاکار فورس اور فوج نے گائیڈیڈ میزائلوں کے ذریعے مرکزی یمن کے صوبہ مآرب پر جارح سعودی اتحاد کے زمینی حملے کو پسپا کر دیا ہے۔
امریکا کی 42 ریاستوں میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے دکانیں اور کاروبار بند ہیں۔ دوسری جانب کچھ ریاستوں میں شہریوں نے لاک ڈاؤن پر احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ گورنرز سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے
یمن کے نہتےعربوں کے خلاف سعودی عرب کی وحشیانہ ، مجرمانہ اور ظالمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے تازہ ترین حملوں میں یمن کے صوبہ الحدیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے اس وقت اسپین پہلے نمبر پر ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار 500 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں
حریہ کے 20 اہلکاروں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور یہ تمام اہلکار ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک رہائشی کمپلیکس آئی ان اس میں رہ رہے تھے۔ ان سبھی افراد کو قرنطینہ کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او " کی امداد روکنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کے بارے میں اعلان انتہائی خطرناک ہے۔
مسقط میں پھنسے 150 پاکستانیوں کو عمان کی سلام ایئر کی خصوصی پرواز نے کراچی پہنچا دیا ہے جبکہ کراچی سے 15 خواتین سمیت 55 عمانی شہریوں کو مسقط روانہ کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم فوج کی مناسبت سے ایرانی فوجی اہلکاروں کی درخشاں خدمات پر انھیں سلام پیش کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے یوم فوج کی مناسبت سے کہا ہے کہ ایران کی مسلح فوج طاقت اور قدرت کی ایسی عظیم بلندی پر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ مختلف میدانوں میں حاضر ہوسکتی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے،