روسی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں تعینات امریکی سفیر جان سالیوان کو طلب کر کے انتخابات میں مداخلت کرنے پر سخت اعتراض درج کرایا گیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق امریکی سفیر کو جمعے کی شام طلب کیا گیا۔
العربیہ ٹی وی چینل نے حملہ آور سعودی اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو علی الصباح خمیس مشیط پردو ایسے ڈرون فائر ہوئے جو اپنے اہداف سے ٹکرا کر پھٹ جاتے ہیں۔
علی اکبر ولایتی نے اپنے پیغام میں سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے اہلخانہ اور چاہنے والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور حدا وند متعال سے ان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
بحرین کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری اور تل ابیب میں بحرین کے سفیر کی تعیناتی کے خلاف کل رات بھی دارالحکومت منامہ کے الدیہ علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) کوئٹہ کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہونے والی فائرنگ میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
صیہونی حکومت نے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں، توپخانوں اور ڈرونز کی مدد سے حالیہ ہفتوں کے دوران غزہ کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جس کے جواب میں فلسطینی جوانوں کی محدود پیمانے پر جوابی کاروائیاں بھی انجام پاتی رہی ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں ” تخریب کاری” کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں، یہ افغان قیادت کی فہم و فراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں، دنیا دیکھنا چاہتی ہے کہ طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پرعمل بھی کررہے ہیں،
نائجیریا میں 7 ملین شیعہ آباد ہیں نائجیریا کی اسلامی تحریک شیعوں سے متعلق ہے جس کے سربراہ شیح ابراہیم زکزاکی ہیں۔ نائجیریا کے زیادہ تر شیعہ لاگوس ، زاریا اور کانو میں آباد ہیں۔
یمن کے مہاجرین کی مظلومیت، جنگ اور محاصرے سے کم تر نہیں ہے اس لئے کہ انھیں نہ فقط ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے بلکہ ان کا ذریعہ معاش بھی ان سے چھن گیا ہے جو ان کے اموال کے غارت ہونے کا بھی باعث بنا ہے۔
اس واقعے کے بعد بعض ذرائع ابلاغ نے یہ دعوا کیا تھا کہ یہ بحری جہاز ایران کا ہے اور صیہونی حکومت نے اس بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم شامی ذرائع نے اسکی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ بحری جہاز شام کا ہے اور اس میں ایک تعمیری عمل کے دوران آگ لگی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی فلسطینی تنظیموں کے کردار کو قابل تعریف بتایا۔
قالیباف نے اس ملاقات میں سیف القدس جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف القدس جنگ نے ثابت کردیا کہ فلسطینی عوام کی غاصب صہیونی حکومت پر مکمل فتح نزدیک ہے اور ہم سیف القدس جنگ میں فلسطینی عوام کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی شہید عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی لیاقت باغ میں منائی گئی اس موقع پر ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس سے پاکستان کی اہم شخصیات اور شیعہ اور سنی علمائے کرام نے خطاب کیا۔
بھارت نے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جموں وکشمیر کے حصوں پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری نےکہا کہ بھارت کو اس معاملے میں بیان دینے کا کسی قسم کا کوئی حق حاصل نہیں ،جموں وکشمیربھارت کانام نہاد اٹوٹ انگ نہ تو پہلے کبھی تھا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے 52 بریگیڈ کے کمانڈر احمد جاسم الآمرلی نے کہا ہے کہ الحشد الشعبی اورعراقی فوج نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف آپریشن کے دوسرے دن ایک کامیاب کارروائی کے دوران داعش کے 4 ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔
عراقی آرمی کے خفیہ شعبے کے اہلکاروں نے منگل کے روز اس دہشت گرد کی گرفتاری کی خبر دی جس نے اپریل کے مہینے میں مشرقی بغداد کی صدر سٹی میں شدید کار بم دھماکہ کیا تھا۔
حج کے سلسلے میں آل سعود کے ذریعے نافذ کی گئی شدید محدودیتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کا یہ اقدام ایک فریضہ الٰہی کے ساتھ زیادتی تھی، وہی فریضہ جسے اللہ تعالیٰ نے ایک عالمی اور بین الاقوامی فریضہ قرار دیا ہے۔
چین نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی اور نئی ایرانی حکومت کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی دوطرفہ تعلقات کے فروغ، دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج کے اندازوں کے مطابق حزب اللہ کے میزائیلی ڈپوز میں انواع اقسام کے میزآئيل موجود ہیں اور ایک اور جنگ شروع ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقوں پر روزانہ کی بیناد پر 3000 راکٹ فائر کئے جانے کا امکان موجود ہے۔
صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے صیہونی حکومت کے صدر کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے بعد انقرہ اور تل ابیب کے درمیان مسائل کے حل اور تعلقات میں بہتری لانے کے لئے اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔