تاریخ شائع کریں2019 14 July گھنٹہ 22:50
خبر کا کوڈ : 429636

یت المقدس اور مسجد الاقصی میں نماز پڑھنا دلی خواہش ہے

سید حسن نصر اللہ نے اس انٹرویو میں کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ایک دن وہ بیت المقدس میں نماز پڑھیں
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے المنار ٹی وی سے ایک مفصل گفتگو میں بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے بارے میں اپنی دلی خواہشات کا اظہار کیا
یت المقدس اور مسجد الاقصی میں نماز پڑھنا دلی خواہش ہے
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے المنار ٹی وی سے ایک مفصل گفتگو میں بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے بارے میں اپنی دلی خواہشات کا اظہار کیا ۔
سید حسن نصر اللہ نے اس انٹرویو میں کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ایک دن وہ بیت المقدس میں نماز پڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمر تو اللہ کے ہاتھ میں ہے اور منطق و وقت کی بنیاد پر میں ان افراد میں ہوں جنہیں بہت زیادہ امید ہے کہ وہ اللہ کے لطف و کرم سے جلد ہی مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں گے ۔
اس انٹرویو کے ایک حصے میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، اسرائیل میں بہت زیادہ تباہی پھیلانے کی توانائی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک راز ہے جس کو میں اس کا وقت آنے تک فاش نہیں کروں گا اور میری اس بات کو اسرائیلی اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیلی کوئی نئی جنگ کا آغاز کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ لبنان کے خلاف نئی جنگ کے آغاز کا نتیجہ جولائی 2006 کی جنگ سے کہیں زیادہ بھیانک ہوگا اور یہ جنگ، اسرائیل کو تباہی و خاتمے کی جانب لے جائے گا۔
انہوں نے صیہونی حکام سے کہا کہ وہ لبنان کو عہد حجری میں پہنچانے جیسی باتیں کرنا بند کر دیں کیونکہ حزب اللہ، اسرائیل پر دس ہزار میزائل برسانے کی توانائی رکھتا ہے اور اگر اس نے ایسا کیا تو اسرائیل کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا اور اس کا مطلب اسرائیل کے لئے عہد حجری ہوگا اور صیہونیوں کا وسیع قتل عام، اس ممکنہ قدم کا صرف ایک حصہ ہے ۔
سید حسن نصر اللہ کے اس انٹرویو میں جو بات سب سے اہم ہے وہ ان کی خود اعتمادی ہے۔ ہر تقریر اور خطاب میں ان کی خود اعتمادی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے لیکن اس بار ان کی خود اعتمادی کی سطح کچھ الگ ہی ہے ۔ا
https://taghribnews.com/vdcjthexmuqe8mz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ