تاریخ شائع کریں2025 9 January گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 663696

2025 میں غزہ میں کم از کم 74 بچے شہید

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے پہلے ہفتے میں صیہونی حکومت کے حملوں میں کم از کم 332 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 74 بچے ہیں
2025 میں غزہ میں کم از کم 74 بچے شہید
اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ نئے سال کے پہلے ہفتے میں ہی غزہ میں کم از کم 74 بچے شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف نے غزہ میں جاری صیہونی مظالم سے آگاہ کیا۔

 یونیسیف نے خبردار کیا کہ صیہونی حکومت نے نئے سال (2025) کے آغاز پر غزہ کے محصور علاقے میں درجنوں بچوں کو قتل کر دیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض رجیم نے گزشتہ 15 مہینوں میں بچوں کے خلاف تشدد کا ریکارڈ توڑا ہے۔
 
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے پہلے ہفتے میں صیہونی حکومت کے حملوں میں کم از کم 332 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 74 بچے ہیں۔!
https://taghribnews.com/vdcf1mdvvw6dvva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ