تاریخ شائع کریں2025 9 January گھنٹہ 16:37
خبر کا کوڈ : 663694

غاصب صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا

سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا جس میں اردن، شام اور لبنان کے علاقوں کو نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کا حصہ قرار دیا گیا ہے
غاصب صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا
غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کئے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے مطابق اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایک نقشہ شائع کیا ہے جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطین، اردن، شام اور لبنان کے کچھ حصے اسرائیل کا حصہ ہیں۔ اسرائیل کے اس اقدام کی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور فلسطین نے سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا جس میں اردن، شام اور لبنان کے علاقوں کو نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کئے، نقشوں میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا، ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک جو ممالک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کر رہے تھے وہ یا تو اس سازش سے بے خبر تھے یا پھر امریکہ کے شدید دباو میں آکر انہوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے۔ بہر حال ان سب کیلئے اب یہ خطرے کی گھنٹی ہے اس لئے کہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ بہت پرانا ہے اور اسرائیل اس پر کافی عرصے سے عمل پیرا ہے تاہم اب ان ممالک کو بیدار ہو جانا چاہئیے جو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے جا رہے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcdns09oyt0996.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ