آیت اللہ آصف محسنی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کے فروغ کیلیے خاطر خواہ کوششیں کی ہیں
آیت اللہ آصف محسنی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کے فروغ کیلیے خاطر خواہ کوششیں کی ہیں آپ مسلمانوں کے درمیان وحدت کے حوالے سے فرمایا کرتے تھے
شیئرینگ :
مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہی ترقی کا واحد ذریعہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
آیت اللہ آصف محسنی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کے فروغ کیلیے خاطر خواہ کوششیں کی ہیں آپ مسلمانوں کے درمیان وحدت کے حوالے سے فرمایا کرتے تھے۔
"اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪ اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے ہیں اور دونوں مذاہب کی مورد قبول احادیث کی تعداد جو جمع کی گئی ہے وہ تقریبا 20 سے 30 جلدوں پر مشتمل ہے۔ ہرچہ ممکن ہے کہ ظاہرا احدیث میں تھوڑا بہت فرق ہو لیکن مطلب ایک ہی ہے۔ وحدت یعنی باہمی اشتراکات کی بنیاد پر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ، ایک دوسرے کی مقدسات کی اہانت سے پرھیز کرنا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا اور یہی مسلمانوں کی ترقی کا واحد ذریعہ ہے"۔