آیت اللہ آصف محسنی کے رحلت پر مذاہب السلامی یونیورسٹی کا تعزیتی پیغام
یونیورسٹی برای مذاہب السام کے رابطہ عامہ کی جانب سے آیت اللہ آصف محسنی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے
یونیورسٹی برای مذاہب السام کے رابطہ عامہ کی جانب سے آیت اللہ آصف محسنی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے
شیئرینگ :
آیت اللہ آصف محسنی کے رحلت پر مذاہب السلامی یونیورسٹی کا تعزیتی پیغام
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، یونیورسٹی برای مذاہب السام کے رابطہ عامہ کی جانب سے آیت اللہ آصف محسنی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے
انا للہ و انا الیہ راجعون
آیت آصف محسنی کے انتقال کی خبر ملی جس نے دنیا کے تمام مومنین کے دلوں کو گہرے رنج و غم سے دوچار کردیا۔
آیت اللہ محسنی ایک پرہیزگار عالم دین تھے جنہوں نے اپنی زندگی قرآن و حدیث کی ترویج اور اسلام کی خدمت کے لیے صرف کردی۔
آپ افغانستان میں شیعہ علماء شوری کے سربراہ بھی رہ چکے تھے، آپ نے اپنی زندگی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کے فروغ کی لیے صرف کردی تھی اس کے علاوہ آپ نے مدرسہ خاتم الانبیاء کی بنیاد بھی رکھی۔
آیت اللہ آصف محسنی کی شخصیت ظلم و استکبار سے مقابلے کی اعلی مثال ہے آپ نے اپنی پوری زندگی جھاد اسلامی کے فروغ کے لیے کام کیا ہے۔ آپ فغانستان میں اہلبیت ؑ کی تعلیمات کے فروغ کے لیے جانے جاتے تھے۔
بغیر کسی تردید کے آیت اللہ محسنی کی جدائی عالم اسلام کے لیے ایک عظیم اور ناقابل جبران نقصان ہے۔
ہم اس عظیم غم میں آیت اللہ آصف محسنی کے اہل خانہ، شاگردوں اور ان کے چاہنے والوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور آیت اللہ محسنی کے بلند درجات کے لیے اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں دعاگو ہیں۔