اٹلی میں مہلک کورونا وائرس نے 100 ڈاکٹر اور نرسوں کی بھی جان لے لی
اٹلی میں مہلک کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے 70 ڈاکٹرز اور 30 نرسز ہلاک ہوگئی ہیں ، جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار سے
اٹلی میں مہلک کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے 70 ڈاکٹرز اور 30 نرسز ہلاک ہوگئی ہیں ، جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے۔
شیئرینگ :
اٹلی میں مہلک کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے 70 ڈاکٹرز اور 30 نرسز ہلاک ہوگئی ہیں ، جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں مہلک کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے 70 ڈاکٹرز اور 30 نرسز ہلاک ہوگئی ہیں ، جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی اور اسپین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے ممالک میں کورونا وائرس کے باعث جاری بحران اپنی انتہا کو پہنچ سکتا ہے۔ اطالوی حکام نے کہا کہ انفیکشن اس وقت اپنی انتہا پر ہے مگر کم نہیں ہورہا جس کی وجہ سے ایمرجنسی کا وقت ختم ہونا ابھی مشکل نظر آیا ہے۔
ادھر اٹلی میں نئے انفیکشنز کی شرح کم ہوگئی ہے جہاں ہفتے کے روز 4 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 632 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ 15 ہزار 362 ہے۔