افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے پاک افغان سرحد کو عارضی طور پر کھولا جارہا ہے
پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدیں پیر سے عارضی طور پر کھول دی جائیں گی۔
کابل حکومت کی درخواست پر چمن اور تورخم بارڈر کو چھے سے نو اپریل تک عارضی طور پر کھول دیا جائے گا تاکہ افغان شہری اپنے وطن آسانی سے جا سکیں
شیئرینگ :
پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدیں پیر سے عارضی طور پر کھول دی جائیں گی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل حکومت کی درخواست پر چمن اور تورخم بارڈر کو چھے سے نو اپریل تک عارضی طور پر کھول دیا جائے گا تاکہ افغان شہری اپنے وطن آسانی سے جا سکیں-
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو شخص ان سرحدوں سے پاکستان میں داخل ہوگا اس کی اسکریننگ کی جائے گی اور چودہ روز تک اس کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا - پاکستانی حکومت نے گذشتہ تیرہ مارچ سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے افغانستان اور ایران کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحدیں بند کردی ہیں۔
اس عرصے میں حکومت پاکستان نے کئی بار چمن بارڈر کو کھولا بھی ہے اور اس بارڈر سے تجارتی سرگرمیاں بھی بحال کی ہیں لیکن کورونا کیسز میں اچانک اضافے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے ملحقہ اپنی سبھی سرحدیں بند کردی ہیں- پاک افغان سرحدیں بند ہوجانے سے پاکستانی تاجروں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے -
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...