حوزات علمیہ کی جانب سے ائیسسکو ادارے کے ساتھ تحقیقاتی شعبوں تعاون پر آمدگی
وزات علمیہ کے مدیرآیت اللہ علی رضا اعرافی نے ائیسسکو ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سالم بن محمد کے نام ایک خط لکھا
حوزات علمیہ کے مدیرآیت اللہ اعرافی نے ائیسسکو ادارے کے سربراہ کے نام ایک خط میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اس ادارے سے منسلک علمی، سائنسی ،ثقافتی اور تحقیقاتی شعبوں کے ساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے
شیئرینگ :
حوزات علمیہ کے مدیرآیت اللہ اعرافی نے ائیسسکو ادارے کے سربراہ کے نام ایک خط میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اس ادارے سے منسلک علمی، سائنسی ،ثقافتی اور تحقیقاتی شعبوں کے ساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
مقامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزات علمیہ کے مدیرآیت اللہ علی رضا اعرافی نے ائیسسکو ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سالم بن محمد کے نام ایک خط میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اس ادارے سے منسلک علمی، سائنسی ،ثقافتی اور تحقیقاتی شعبوں کے ساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
آیت اللہ اعرافی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایران اور قم میں مذہبی رہنما کورونا وائرس کے پھیلنے کے سلسلے میں اپنی نگرانی اور پریشانی کا اظہار کرتے ہیں اور عصر حاضر کے اس چيلنج کے جلد از جلد خاتمہ کے لئے دعا گو ہیں۔ دینی مراکز، اسلام اور قرآن اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات اورمعارف کی روشنی میں علم و دین، درمان اور دعا میں مصنوعی جدائی کے قائل نہیں ہیں اور علماء اسلام ، آنحضور (ص) کی تاسی اور پیروی میں تذکیہ نفس ، اصلاح نفس نیز فردی اور سماجی صحت کے امور کے سلسلے میں سفارشات پر عمل کو ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
بیشک موجودہ چيلنج اور عصر حاضر کے بے انصافی ، تبعیض ، ظالمانہ پابندیوں ، ماحولیاتی مشکلات ، جنگ ، دہشت گردی اور ڈبلیو ایم ڈی کی پیداوار جیسے بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح ، خاص طور پر دنیائے اسلام کے دانشوروں اور علمی و سائنسی مراکز کے درمیان تعاون اور ہمفکری کی اشد ضرورت ہے ۔
حوزات علمیہ اور دینی مراکز اس سلسلے میں آئیسسکو ادارے سے منسلک علمی، سائنسی ،ثقافتی اور تحقیقاتی شعبوں کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے آمادہ ہیں۔