تاریخ شائع کریں2020 6 April گھنٹہ 13:04
خبر کا کوڈ : 457713

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافہ3200 سے زائد ہوگئی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافہ3200 سے زائد ہوگئی
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے۔
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اجری رکدہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1493، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 15 مریض ہیں۔
کورونا کے 35875 ٹیسٹ
کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1933افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے 35875 ٹیسٹ کیے جا چکے۔
12 ہزار روپے فی خاندان ملنا شروع ہوجائیں گے
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے حقداروں کو 12 ہزار روپے فی خاندان ملنے کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔
لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے تک توسیع کردی گئی ہے۔ جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جب کہ دودھ اور دہی کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgqu9twak9nu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ