تاریخ شائع کریں2020 6 April گھنٹہ 13:17
خبر کا کوڈ : 457717

پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے
کینیڈا سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، دونوں متاثرہ کپتانوں کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا
کینیڈا سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، دونوں متاثرہ کپتانوں کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر ہے جبکہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے، جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 47ہوگئی۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 179کیسز سامنے آگئے ، مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ ملک میں اب تک 170 افراد مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdca60ny049nm01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ