کوروناوائرس نے پاکستان میں بھی ایک ڈاکٹر کی جان لے لی
پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دینے میں مصروف تھے
شیئرینگ :
پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دینے میں مصروف تھے۔ اسی دوران 2 اپریل کو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر انہیں انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا اور آئیسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جاتا رہا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور پیر کو جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے الخدمت اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ بھی تیار کیا جس میں تین وینٹی لیٹرز نصب کیے گئے۔ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر، اسٹیل ملز اسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے سابق ایم ایس، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق ناظم، الخدمت اسپتال تھرپارکر کے موجودہ ایم ایس اور الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر تھے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...