تاریخ شائع کریں2020 6 April گھنٹہ 23:54
خبر کا کوڈ : 457800

آل خلیفہ بحرین میں قیدیوں کو کورونا وائرس سے تحفظ فراھم کرے

سیاسی مخالفین کو جنہیں  اپنے حق و حقوق ، پر امن احتجاج اور آزادی بیان کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے
بحرین کے لاء (قانون) سے متعلق 19 گروہوں کے عالمی اتحاد نے آل خلیفہ کی حکومت سے آزادی بیان کے جرم میں گرفتار کرنے والوں کو رہا نہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود انھیں رہا نہیں کا گیا ہے
آل خلیفہ بحرین میں قیدیوں کو کورونا وائرس سے تحفظ فراھم کرے
بحرین کے لاء (قانون) سے متعلق 19 گروہوں کے عالمی اتحاد نے آل خلیفہ کی حکومت سے آزادی بیان کے جرم میں گرفتار کرنے والوں کو رہا نہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود انھیں رہا نہیں کا گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاء (قانون) کے 19گروہوں نے آج پیر کے روز مشترکہ بیان میں بحرین کے حکام سے مطالبہ کیا کہ سیاسی مخالفین کو جنہیں  اپنے حق و حقوق ، پر امن احتجاج اور آزادی بیان کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے انہیں کورونا کی وبا پھیلنے کی وجہ سے فورا رہا کر دینا چاہئیے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ بہت سے حکومت مخالف رہنما اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اس وقت جیلوں میں ہیں جن کی جسمانی صورتحال خراب ہے اور وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اگر وہ کورونا میں مبتلا ہو گئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ  آل خلیفہ حکومت کے خلاف 2011 میں شروع ہونے والی پر امن عوامی تحریک کے کئی رہنماوں کو حکومت نے گرفتار کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdz50ozyt0kj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ