آل خلیفہ بحرین میں قیدیوں کو کورونا وائرس سے تحفظ فراھم کرے
سیاسی مخالفین کو جنہیں اپنے حق و حقوق ، پر امن احتجاج اور آزادی بیان کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے
بحرین کے لاء (قانون) سے متعلق 19 گروہوں کے عالمی اتحاد نے آل خلیفہ کی حکومت سے آزادی بیان کے جرم میں گرفتار کرنے والوں کو رہا نہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود انھیں رہا نہیں کا گیا ہے
شیئرینگ :
بحرین کے لاء (قانون) سے متعلق 19 گروہوں کے عالمی اتحاد نے آل خلیفہ کی حکومت سے آزادی بیان کے جرم میں گرفتار کرنے والوں کو رہا نہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود انھیں رہا نہیں کا گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاء (قانون) کے 19گروہوں نے آج پیر کے روز مشترکہ بیان میں بحرین کے حکام سے مطالبہ کیا کہ سیاسی مخالفین کو جنہیں اپنے حق و حقوق ، پر امن احتجاج اور آزادی بیان کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے انہیں کورونا کی وبا پھیلنے کی وجہ سے فورا رہا کر دینا چاہئیے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ بہت سے حکومت مخالف رہنما اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اس وقت جیلوں میں ہیں جن کی جسمانی صورتحال خراب ہے اور وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اگر وہ کورونا میں مبتلا ہو گئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف 2011 میں شروع ہونے والی پر امن عوامی تحریک کے کئی رہنماوں کو حکومت نے گرفتار کیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...