تاریخ شائع کریں2020 6 April گھنٹہ 23:57
خبر کا کوڈ : 457801

ایران کے صدر ھسن روحانی کا اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ

یہ معلوم ہوناچاہیے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے بغیر اس نازک صورتحال میں کورونا وائرس پر قابو نہیں پاسکیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ تمام ممالک اور حکومتوں کو یہ معلوم ہوناچاہیے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے بغیر اس نازک صورتحال میں کورونا وائرس پر قابو نہیں پاسکیں گے
ایران کے صدر ھسن روحانی کا اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ تمام ممالک اور حکومتوں کو یہ معلوم ہوناچاہیے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے بغیر اس نازک صورتحال میں کورونا وائرس پر قابو نہیں پاسکیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے آج  پیر کی رات فرانس کے صدرایمانوئل میکرون کیساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران اس جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ پابندیوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کو دوسرے ممالک کی نسبت بہت مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے کہا کہ امریکہ نے ایران کیخلاف غیرقانونی پابندیاں لگانے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور ساتھ ہی حالیہ صورتحال میں اپنے اقدامات کے ذریعے 2005 میں منظور کیے گئے عالمی ادارہ صحت کے قوانین کی خلاف وزی بھی کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران ممالک کے درمیان سیز فائر کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے پابندیوں کی منسوخی اور یورپ کیجانب سے اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔
صدر روحانی نے عراق میں امریکی اقدامات اور نقل و حرکت کو خطرناک اور اس ملک کی سلامتی اور علاقے کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی خطے میں کسی بھی کشیدگی کا خیر مقدم نہیں کیا ہے اور علاقے میں قیام امن کی بدستور کوشش کی ہے۔
اس موقع پر فرانس کے صدر نے فرانس اور یورپ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال اور اس کی روک تھام سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام ممالک ایک دوسرے کیساتھ تعاون سے اس بحران پر قابو پالیں گے۔
انہوں نے علاقے میں ایران کے تعمیری کردارکی جانب اشارہ کرتے ہوئے خطے میں قیام امن و استحکام کیلئے ایران اور فرانس کے درمیان باہمی، علاقائی اور بین الااقوامی تعاون کے فروغ پر دلچسپی کا اظہار کیا۔
https://taghribnews.com/vdce7f8ezjh8nvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ