پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3800 سے زائد ہوگئی
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس مہلک وائرس نے اب تک یہاں 3 ہزار 866 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹرعبد القادر سومرو بھی کورونا سے ہلاک ہوگئے ہیں
شیئرینگ :
دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس مہلک وائرس نے اب تک یہاں 3 ہزار 866 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹرعبد القادر سومرو بھی کورونا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی جن میں سے 429 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی جبکہ 17 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹرعبد القادر سومرو بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دینے میں مصروف تھے۔ اسی دوران 2 اپریل کو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر انہیں انڈس اسپتال میں داخل کرایا گیا اور آئیسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جاتا رہا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور پیر کو جاں بحق ہوگئے۔
ڈاکٹر عبدالقادر سومرو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدربھی تھے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...