اٹلی میں کورونا سے مزید 636 افراد ہلاک، مرنے والوں کی تعداد 16500 سے تجاوز
اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید3 ہزار 599 افراد کورونا میں مبتلا
کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 67 ہزار افراد ہلاک اور 12 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں
شیئرینگ :
کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 67 ہزار افراد ہلاک اور 12 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید3 ہزار 599 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اس طرح اس ملک میں اب تک ایک لاکھ 32 ہزار 547 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ جبکہ کورونا سے مزید 636 افراد ہلاک ہوئے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد بھی 16 ہزار 523 تک پہنچ گئی۔ اٹلی یورپی ممالک میں کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔۔
یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 70 ہزار افراد ہلاک جبکہ 12 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر اور تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...