سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل آدھی رات کو یمن کے شمالی صوبے حجہ کے حرض اور عبس علاقوں پر بمباری کی۔
یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کے بعد ان علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والے تازہ ترین حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے
شیئرینگ :
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل آدھی رات کو یمن کے شمالی صوبے حجہ کے حرض اور عبس علاقوں پر بمباری کی۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کے بعد ان علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والے تازہ ترین حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ یمنی بے گھر ہوئے ہیں-
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا - پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...