پاکستانی پائلٹس نے عراق میں موجود پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار کردیا
عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔
پرواز پی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے باعث منسوخ کی گئی۔ 161 پاکستانی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد جمع ہوئے تھے جن کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا جانا تھا
شیئرینگ :
عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔
پرواز پی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے باعث منسوخ کی گئی۔ 161 پاکستانی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد جمع ہوئے تھے جن کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا جانا تھا۔
سی ای او پی آئی اے نے پائلٹس کو حفاظتی سوٹ فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن پائلٹس نے تمام تر حفاظتی اقدمات کی یقین دہانی کے باجود جہاز اڑانے سے انکار کردیا۔اطلاعات کے مطابق تمام پائلٹس نے پالپا کے دباو کے سبب عراق جانے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق اختلافات کی وجہ دو ماہ کےلئے 20فیصد تنخواہ کی کٹوتی ہے۔ تمام انتظامیہ نے بھی مالی خسارے کے باعث تنخواہوں میں 20فیصد کمی کا اعلان تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پالپا نے تنخواہ کٹوتی اپنے فنڈ میں جمع کرنے کیلئے خط لکھا تھ لیکن انتظامیہ نے انکار کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن(پالپا) نے کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت تمام پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا ہے۔
پالپا کا کہنا ہے ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی پروازیں چلائی گئی تھیں لیکن پائلٹس اور دیگر عملے کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔